حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،انجمن روح اللہ TSG بلاک شعبہ امام خمینی میموریل ٹرسٹ کا دفتر اقبال کالونی رحیم تھنگ میں چیر میں امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے مبارک ہاتھوں سے افتتاح کیا کیا۔
اس موقع پر چیرمین صاحب کے علاوہ وائس چیرمین امور مذہبی جناب حجۃالاسلام شیخ بشیر شاکر اور صدر انجمن حجۃالاسلام شیخ حسن قاسمی۔نائب صدر سید اسداللہ ہاشمی و جملہ اراکین کے علاوہ دیگر معزز شخصیات و انقلاب سے وابستہ بڑی تعداد میں نوجوانون نے اس تقریب میں شرکت کی ۔
ابتدائی تقریر میں صدر انجمن حجۃ الاسلام شیخ قاسمی نے خطبہ استقبالیہ پیش کی اور مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے انجمن کے اہداف کے بارے میں چند اہم نکات بیان کئے۔
وایس چیرمین امور مذہبی امام خمینی میموریل ٹرسٹ نے اپنی ذریں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بلخصوص جوانوں کو دور جدید مین انقلاب اسلامی سے مطعلق آگاہی رہنے کی تلقین کی۔
پروگرام کے آخر میں چیر میں امام خمینی میموریل ٹرسٹ حجۃالاسلام شیخ رجایی نے اہداف انقلاب اور ہمارے ذمہ داریان کو واضع طورپر بیاں کرتے ہوئے دعائے کلمات کے ساتھ پروگرام کا اختتام کیا۔